پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں: مریم اورنگزیب

ایک شخص ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے نہیں ڈررہا: وزیر اطلاعات
لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس سیاسی لیڈرز کے پاس عوام کی طاقت ہوتی ہے وہ غنڈوں کا سہارا نہیں لیتے،ایک شخص ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے نہیں ڈررہا اور نوجوانوں سے ریاست پر حملے کرواتا ہے۔لیگی رہنمامریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک میں اس وقت دہشت گرد اور کلعدم تنظیموں کے کارکنان موجود ہیں۔ 65 پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے، عمران خان عدالتوں میں مطلوب تھے اور وہ وارنٹ کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے، متعدد سماعتوں میں عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، عمران خان ہر فورم پر اپنی بیماری کا رونا رورہا ہے اور جان کو خطرے کا بہانہ بنارہا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ چور، کرپٹ، جھوٹا اور دہشتگرد کھلے عام گھوم رہا ہے، ایک شخص ڈنڈے، کلاشنکوف، غلیلیں لیکر عدالت جاتا ہے۔ کیا انصاف جتھوں اور دھمکیوں سے ڈر گیا ہے؟ عدالت جانے والا گاڑی پر ڈنڈے اور اسلحہ لہرارہا ہے مگر ریلیف مل رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، لاڈلے اور غنڈے کو ریلیف کا بنڈل مل رہا ہے، کیا عمران خان قانون اور آئین سے بالاتر ہے؟۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جرائم سب کو معلوم ہیں، صدر،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرسے آئین شکنی کرواتاہے، ایک دہشتگرد کھلے عام گھوم رہا ہے۔ ترازو کے پلڑے برابر کیے جائیں۔