پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت تحریک انصاف کی “جلوس گیری” کا نوٹس لے: پیپلزپارٹی

پیشی پر جلسہ لیکر آنے کا براہراست اثر عدلیہ کے فیصلوں پر نظر آ رہا ہے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی توشہ خان‘لاہور میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے بعد اسلام آباد میں مسلح افراد کا جلوس لے آئے ہیں،عدالت تحریک انصاف کی “جلوس گیری” کا نوٹس لے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں ایک پارٹی کی جا نب سے آ ئے روز قانون اور عدالتی تقدس کا جنازہ نکالا جارہا، عدلیہ پر جلسے کی شکل میں چڑھائی کی جا رہی، پیشی پر جلسہ لیکر آنے کا براہراست اثر عدلیہ کے فیصلوں پر نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہو ئے کہا کہ کیا مستقبل میں تمام سیاسی جماعتوں کو پیشی پر جلوس لیکر آنے کی اجازت ہوگی؟ عدالت تحریک انصاف کی اس “جلوس گیری” کا نوٹس لے۔ یہ آئے روز عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہیں اور رلیف بھی ان ہی کو ملتا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے جس طرح کا ریلیف عمران خان کو مل رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔کیا ملک کے عام ملزموں اور مجرموں کو بھی یہ قانونی رعایتیں ملے گیں جو ان کو مل رہی ہیں؟ یا قانون اور عدل کی یہ سہولتیں صرف “لاڈلے خان” کیلئے میسر ہیں۔ عدالت یہ تاثر پیدا کر رہی ہے کہ ملک میں “لاڈلے خان” جیسی اشرافیہ اور عام پاکستانیوں کیلئے الگ الگ عدل و انصاف کا نظام ہے۔