پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان غنڈے لے کر اسلام آباد پہنچے، پولیس پر حملہ، عدالت میں توڑ پھوڑ کی:مریم اورنگزیب

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ عمران نیازی اقتدار چھن جانے پرپاگل ہوچکا ہے، عمران خان غنڈے لے کر اسلام آباد پہنچے، پولیس پر حملہ، عدالت میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس کی رٹ کا قلع قمع کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران نیازی 4 سال تک ملک پر مسلط رہا اور ملک کو دیوالیہ کرکے گیا، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے، لیکن پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہ شخص 4 سال ملک پر مسلط رہا اور سیاسی دہشتگرد بن گیا، اس نے سیاسی مخالفین کو جیلوں اور سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا، معیشت تباہ ہوگئی، عوام بے روزگار ہوئے، لوگوں کے منہ سے روٹی چھینی گئی، اس نے کرپشن کے خلاف نعرہ لگایا جو غلط ثابت ہوا۔ہم کہتے تھے اسے جب عدالت بلائے گی یہ غنڈے اور اسلحہ لائے گا، یہ ایک ڈرپوک فارن ایجنٹ چوہا ہے، گزشتہ روز یہ چوہا اسلحے سے لیس عدالت گیا، عدالت کے اندر پیش نہیں ہوا کیوں کہ ٹیریان کا والد ہے۔انہوں نے کہا عمران خان ڈرپوک ہے جو عدالت کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہتا، اس کے پاس عدالتوں میں دینے کیلئے جواب موجود نہیں ہے اس لئے پورے ملک کو جلا رہا ہے، اگر اس کی جان کو خطرہ تھا تو کل کیا ہوا، حکومت کے پاس ریاستی طاقت اور ہتھیار بھی موجود تھے، چاہتے تو اسے آتے ہی گرفتار کرسکتے تھے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، اور جو کچھ انہوں نے کیا اس تمام تر معاملے پر قانون نے اپنا راستہ لے لیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران نیازی ملک کی تباہی کا زمہ دار ہے، آج اداروں اور ریاست کی رٹ کی چیلنج کی جا رہی ہے۔جو اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کریں وہ چادر اور چادواری کا کیا خیال کریں گا، گلگت بلتستان کی پولیس کو وفاق کے سامنے لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی خا موشی خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ اگر اس طرح ملک میں ہو گا تو ملک میں جنگل کا قانون ہو گا۔