پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اس قسم کی سوچ اور تشدد پہلے کسی دور میں نہیں دیکھا: شاہ محمود قریشی

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں اس قسم کی سوچ اور تشدد پہلے کسی دور میں نہیں دیکھاہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے بہت سے کارکنان گرفتار ہوئے، ہمارے رہنما زخمی ہوئے، ایک ایم این اے امجد خان نیازی پر تشدد ہوا۔ شبلی فراز اور دیگر پارلیمنٹیرینز کے ساتھ نارروا سلوک روا رکھا گیا۔ بڑے بڑے ادوار دیکھے ہیں مگر اس کی قسم کی سوچ اور اس قسم کا تشدد پہلے نہیں دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پولیس نے کل زمان پارک میں کیا ہے اب تحریک انصاف ان پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی رستہ اختیار کرنے کا سوچ رہی ہے۔شاہ محمود کے مطابق مریم نواز نے تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے، وہ چاہتے کیا ہیں، تحریک انصاف معاملات کو سیدھا کرنا چاہتی ہے جبکہ یہ کسی اور طرف حالات کو لے کر جا رہے ہیں۔