جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،

مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے،امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف
واشنگٹن/سری نگر(پی پی آ ئی)عالمی انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،اقلیتوں کے خلاف مذہبی بنیادوں پر پرتشدد کارروائیاں اور غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری عالمی انسانی حقوق کے بارے میں سالانہ رپورٹ میں حالیہ برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بی بے پی کی حکومت پر ایڈوکیسی گروپوں نے بھارت میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے اس بیان کے ایک سال بعد جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ امریکہ بھارت میں بعض حکومتی، پولیس اور جیل حکام کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔امریکی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ “سول سوسائٹی کی تنظیموں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مودی حکومت نے انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو حراست میں لینے کے لیے ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کا غلط استعمال بھی کیا۔