نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پر تشدد کے معاملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے عمران خان اور دیگر پر دہشتگردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کیلیے اعلی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔جے آئی ٹی عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر درج مقدمات کی انکوائری کرے گی اور گزشتہ ہفتے عمران خان کی پیشی کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے گی۔جے آئی ٹی پولیس اور دیگر فورسز کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں پر تحقیقات کرے گی،جے آئی ٹی میں تمام ایجنسیوں کی نمائندگی ہوگی۔جے آئی ٹی ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور تشدد پر بھڑکانے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزیدقانونی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔جی آئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پرتشدد کی تحقیقات کرے گی، پٹرول بم حملوں اورکالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں سے متعلق حقائق جمع کئے جائیں گے۔