ڈرائیو تھرو ضمانت کی سہولت باقیوں کے لیے بھی ہونی چاہیے: مصدق ملک

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑی میں عمران خان کی حاضری لگائے جانے پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ڈرائیو تھرو کی سہولت ہے تو باقیوں کے لیے بھی ہونی چاہیے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دوسری طرف بھی انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پر کشیدگی کے باعث اسلام آباد کی عدالت کے باہر سے ہی گاڑی میں حاضری لگا کر واپس چلے گئے تھے۔

Next Post

عاطف خان جدون آزاد حیثیت میں الیکشن جیتے،پھر پی ٹی آئی میں شامل

Tue Mar 21 , 2023
حویلیاں (پی پی آئی)تحصیل حویلیاں کے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین عاطف خان جدون جو گزشتہ روزقاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے وہ آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔