نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں یوم پاکستان کے مبارکبادی پوسٹر پھاڑ ڈالے جس گھر یا دکان کی دیوار پر پوسٹر چسپاں ہوگا اسے شریک جرم سمجھا جائے گا:حکام کی دھمکیاں

سرینگر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں چسپاں یوم پاکستان کے مبارکبادی پوسٹر بھارتی فورسز نے پوسٹر پھاڑ ڈالے اور مقامی آبادی کو دھمکیاں دیں کہ اگر یہ سلسلہ ترک نہ ہوا تو جس گھر یا دکان کی دیوار پر پوسٹر چسپاں ہوگا اسے شریک جرم سمجھا جائے گا۔خیال رہے کہ کشمیری یوتھ، سولجرزآف اسلام اور ورثائے جموں و کشمیرکی جانب سے وادی میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر لگائے گئے پوسٹروں پر شہید قائد حریت سید علی گیلانی کا مقبول عام نعرہ”ہم پاکستانی، ہماراپاکستان ’تحریر ہے۔ اور پوسٹروں میں پاکستان کے قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔