نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں مساجد کے ٹرسٹ کی رجسٹریشن پر بھی رشوت کا بازار گرم “مولانا مٹھائی لاؤ تو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ملے گا ورنہ نہیں “:علی الاعلان جوڑ توڑ

کراچی(پی پی آئی)کونسل آف مساجد و مزارت کے چیئرمین عبدالعزیز نقشبندی نے سندھ جائنٹ اسٹاک کمپنی میں مساجد مدارس اور مذہبی ادارو کے ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے عمل میں علی الاعلان رشوت طلب کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجسٹریشن آفس میں عوام کو ن بلا وجہ تنگ کیا جاتا ہے ا ور اعتراض لگا کر رشوت طلب کی جاتی ہے نہ دی جائے تو زبانی اعتراض لگا کر فائل واپس کردی جاتی ہے مثلا یہ کیوں لکھا کہ اگر مسجد کا کوئی ٹرسٹی قادیانی ہوجائے تو اس کی ٹرسٹی شپ خودبخود ختم ہوجائیگی کیا قادیانی اس ملک کے رہائشی نہیں؟ اگر کسی ٹرسٹ کی محکمہ داخلہ سے انکوائری مکمل ہوکر جائنٹ اسٹاک آفس واپس آجائے تو پھر کہتے ہیں مولانا مٹھائی لاؤ تو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ملے گا ورنہ نہیں۔کونسل آف مساجد و مزارت نے صوبائی وزیر انڈسٹریز جام کرم علی سے ایکشن لینے کی درخواست کی ہے