مشکلات میں پھنسی ممبئی انڈینز نے رکی پونٹنگ کی خدمات حاصل کرلیں

شارجہ: انڈین پریمئیر لیگ میں مشکلات سے دوچار ممبئی انڈینز نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کی خد مات حاصل کرلیں ۔ سابق آسٹریلوی کپتان ممبئی انڈینز کی مشاورتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔رکی پونٹنگ آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ممبئی انڈینز کی کپتانی بھی کرچکے ہیں۔ممبئی انڈینز کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا ہے کہ رکی پونٹنگ ممبئی کی مشاورتی ٹیم کاحصہ ہوںگے۔اس اقدام کے بعد ممبئی انڈینز کو عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ساتھ رکی پونٹنگ کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر ممبئی انڈینز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیںاور امید کرتے ہیں کہ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق شاندار کھیل پیش کرکے ایونٹ میں واپسی کرگی۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینزکی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ممبئی کی ٹیم ایونٹ میں اپنے چاروں میچز ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجودہے۔

Next Post

ناصر جمشید ورلڈکپ2015کھیلنے کے لیے پر عزم

Sun Apr 27 , 2014
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمن ناصر جمشید ورلڈکپ 2015میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے پر عزم ہیں۔اوپننگ بیٹسمن کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ میں پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ وہ فارم اور فٹنس بحال کر کے ٹیم […]