سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس کیخلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اعتراضات مسترد کردیے۔ اس فیصلے کے بعد تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کارروائی آگے بڑھنے کا راستہ کھل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی جبکہ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔تحریک انصاف کیخلاف گذشتہ برس الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں کارروائی شروع ہوئی تھی جس کے آغاز پر تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔تحریک انصاف نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا جس کے نتیجے میں کارروائی معطل ہوگئی۔ تاہم شوکاز نوٹس پر اعتراضات مسترد کیے جانے کے بعد اب کارروائی آگے بڑھنے کا راستہ کھل گیا ہے۔