سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس، سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور، نیب نے نیا ضمنی ریفرنس دائر کردیا

لاہور(پی پی آ ئی)پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں سعد رفیق کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، نیب نے ملزمان کا نیا ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیب کورٹ میں خواجہ سعد رفیق،سلمان رفیق اور دیگر کیخلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی، نیب نے ملزمان کا نیا ضمنی ریفرنس دائر کردیا،نیب ریفرنس میں کہاگیاہے کہ عوام الناس سے فراڈ کا کیس نہیں ہے،ضمنی ریفرنس کے بعد عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق معاونت طلب کرلی،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر مکمل تفصیلی دستاویزات پیش کی جائیں، نیب تفتیشی نے کہاکہ دیگر افراد کو پلاٹ مل چکے ہیں،عدالت نے سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی،عدالت نے سعد رفیق کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔