ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام کو سستے پٹرول کی فراہمی مئی میں شروع ہوگی

اسلام آباد (پی پی آئی)عوام کو سستے پٹرول کی فراہمی مئی میں شروع ہوگی وفاقی کابینہ نے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امیر اور غریب کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا فرق ہوگا، غریب لوگوں کیلئے پیٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا، وزیر مملکت نے کہا کہ گاڑیوں کے پیٹرول کی قیمت زیادہ دیں گے۔وفاقی کابینہ نے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے کی منظوری دیدی، ذرائع کاکہناہے کہ سستے پٹرول کی فراہمی کے حوالے سے میکنزم تشکیل دیدیا گیا،وزارت پٹرولیم نے وفاقی کابینہ سے پلان کی منظوری لی۔