کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیشہ ورانہ سیفٹی اور ہیلتھ اقدامات ورکرز کا بنیادی حق اورآجروں کی ذمہ داری ہیں: ڈاکٹر یوسف سرور

پشاور (پی پی آئی) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے پی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف سرور نے آجروں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ سیفٹی اور ہیلتھ اقدامات ورکرز کا بنیادی حق ہیں اور آجروں کی ذمہ داری بھی کہ وہ کام کے مقام پر ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ پی پی آئی کے مطابق یہ بات انہوں نے پیشہ ورانہ سیفٹی، ہیلتھ کنونشن 155 اور 187 سے متعلق پشاور میں آگاہی ورکشاپ میں آجروں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ورکشاپ کا انعقاد ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن آف پشاور (آئی اے پی) کے اشتراک اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)کے تعاون سے کیا تھا۔اس موقع پر ای ایف پی سیکرٹری جنرل سید نذر علی،انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور (آئی اے پی) کے صدر ملک عمران اسحاق، اختر قدوس اور ڈائریکٹر ای ایف پی بورڈ سید حسنین مظہر نے بھی خطاب کیا۔