جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئین پاکستان اقلیتی برادری کو تحفظ اور تمام حقوق کی ضمانت دیتا ہے:گیانچند ایسرانی

کراچی (پی پی آئی)صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے23 مارچ یوم پوکستان کے موقع پر کہا کہ پا کستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کا آئین اقلیتی برادری کو تحفظ اور تمام حقوق کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی حاصل ہے،ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کے شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے عملی جدو جہد کا آغاز ہوا، ہمارے بڑوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا اور ہندوستان کے بجائے پاکستان کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری یوم پاکستان کے دن تجدید عہد کرتی ہے کہ پاکستان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے۔