نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا پی ٹی آئی سوشل میڈیاایکٹوسٹ اظہر مشوانی کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کی گمشدگی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مغوی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مغوی اظہر مشوانی کی والدہ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنیچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے صوبائی حکومت، آئی جی پولیس، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ڈائریکٹر سائبر ونگ اور ایس ایچ او گرین ٹاؤن لاہور کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے 28 مارچ تک مغوی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔