نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کے ظلم، جبرسے پی ٹی آئی خوفزدہ نہیں ہوگی:مسرت چیمہ کارکنان کو کہاں رکھا جارہا ہے ان پر کیا مقدمات ہیں کچھ نہیں بتایاجارہا

لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کیرہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر حکمران ٹولہ یہ سمجھ رہا ہے کہ بربریت، ظلم، جبر اور کریک ڈاؤن سے پی ٹی آئی خوفزدہ ہو جائے گی تو یہ آپ کی بہت بڑی بھول ہے، ہمارے کارکنان کو کہاں رکھا جارہا ہے ان پر کیا مقدمات ہیں کوئی معلومات نہیں جارہی ہیں جو انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اگر حکومتیں اپنے لوگوں کو اغوا ء کریں گی تو انہیں تحفظ کس نے دینا ہے؟، حکومت میں بیٹھے جو لوگ اس منفی سوچ پر عمل پیرا ہیں خدارا وہ ملک کے بارے میں سوچیں، ان اقدامات کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت تحریک انصاف اور اس کاساتھ دینے والی تمام آوازوں کو بند کرنا چاہتی ہے لیکن ان کوششوں کا یہ نتیجہ نکل رہا ہے حق اورسچ کی آواز اٹھانے والوں کی تعداد روز برو زبڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی ایما پر الیکشن کمیشن نے آئین پر حملہ کیا لیکن ہمیں قوی امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اس اقدام کی راہ میں رکاوٹ بنے گی اور حکمران ٹولے کو ہر حال میں انتخابات کراناپڑیں گے۔