ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری ہر قیمت پر حق خودارادیت حاصل کریں گے،:کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے گزشتہ 75 برس سے زائد عرصے کے دوران مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ اپنا یہ حق ہر قیمت پر حاصل کر کے رہیں گے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کا انتظار کر رہے ہیں جس کی انہیں اقوام متحدہ نے سات دہائیوں قبل اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے ضمانت دی تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ایک طرف خود کو دنیا کا سب سے بڑاجمہوری ملک گردانتا ہے جبکہ دوسری طرف اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق غصب کر رکھے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے وطن پر بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور صرف اپنا حق خودارادیت چاہتے ہیں۔مودی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں اورغیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتی اور وہ حق خودارادیت کے مطالبے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت یکطرفہ طو رپر ہرگزتبدیل نہیں کر سکتا۔ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اور اقوام کی ذمہ دادی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔