ڈیوس کپ : برطانوی ٹیم تاریخی فتح کے بعد کوارٹر فائنل میںپہنچ گئی

کیلیفورنیا: ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں برطانیہ نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ برطانوی ٹیم 79 سال بعد ڈیوس کپ میں امریکہ کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ سنگلز میچز میں مہمان برطانوی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ ومبلڈن چیمپئن برطانوی سٹار اینڈی مرے نے میزبان ملک کے سیم کیوری کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ اینڈی مرے کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ سات، چھ ایک اور چھ تین رہا۔ اس سے قبل بھی برطانیہ کو میزبان حریف پر دو ایک کی برتری حاصل تھی تاہم اس فتح کے بعد برطانوی ٹیم 1935ءکے بعد پہلی بار ڈیوس کپ میں امریکہ کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئی۔

Next Post

کیون اسٹیڈلر نے فینکس اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

Mon Feb 3 , 2014
اسکاٹس ڈیل: امریکہ کے کیون ا سٹیڈلر نے فینکس اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ اسکاٹس ڈیل کے خوبصورت ایریزونا میں ہونیوالی گالف چیمپئن شپ کے فائنل راونڈ میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔ امریکہ کے کیون اسٹیڈلرنے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سٹروک کی برتری حاصل کی۔31سالہ کیون نے گالف کیریر میں پی جی اے ٹور کا […]