ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد/لاہور(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری اور ٹیریان کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی، بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل، جنرل باجوہ کی تاحیات توسیع سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی، آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔