پی ٹی آئی کی الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

اسلام آ باد(پی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی ہے۔اس آئینی درخواست میں وفاق، وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے اور اس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔اس درخواست میں وزیر اعظم، نگران وزیر اعلی پنجاب اور گورنر کے پی اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

Next Post

عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں: رانا ثنااللہ غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کیلئے استعمال کر رہا ہے: وزیر داخلہ

Sat Mar 25 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینارِ […]