ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی تین مقدمات میں اے ٹی سی سے عبوری ضمانت منظور

لاہور(پی پی آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں جس میں انسداد دہشتگردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں۔عمران خان کی ان مقدمات میں ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔عمران خان عبوری ضمانت کے لیے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے جہاں ان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں لیکن پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔بعدازاں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی تینوں مقدمات میں 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔اس سے قبل عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پورے ملک کو کنٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے، حکومت نے جلسہ ناکام بنانے کیلئے ہمارے 1600 کارکنان پکڑ لئے، ملک کی حالت یہ ہے کہ لوگ آٹا خریدنے کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جتنا حکمران لوگ ظلم کر رہے ہیں اتنا لوگ باہر نکلیں گے، عوام بھوک سے مر رہے ہیں، حکومت کو پرواہ ہی نہیں۔