ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدرنے اپنے خط میں شہبازشریف پر فرد جرم عائد کر دی ہے:پرویز الٰہی صدر نے الیکشن منسوخ کرانے کے پیچھے شہبازشریف کا کردار بے نقاب کر دیا ہے

لاہور(پی پی آ ئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ صدر علوی نے اپنے خط میں شہبازشریف پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔صدر علوی نے الیکشن منسوخ کرانے کے پیچھے شہبازشریف کا کردار بے نقاب کر دیا ہے۔صدرڈاکٹرعارف علوی کا خط حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں پی ٹی آ ئی رہنما چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ صدر نے پاکستان اور آئین پاکستان سے وفاداری کا حق ادا کر دیا ہے،سپریم کورٹ پاکستان کو سرزمین بے آئین نہیں بننے دے گی،آئین کو بچانے کیلئے پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے،اٹارنی جنرل نے حکومت کا کیس لڑنے کے بجائے استعفا دینا بہتر سمجھا ہے، شاباش۔انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے پنجاب میں عمران خان کی حکومت دوبارہ بننے کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔