ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی

کراچی (پی پی آ ئی)صوبائی وزیر برائے خوراک مکیش کمار چاولہ اور ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر کی ہدایت پر رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیاکے معیار کو بہتر بنانے اور ان کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیمیں صوبے بھر میں فعال ہیں۔ اسی سلسلے میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مومن آباد اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاکی بناپر معتدد دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے۔ ٹیم نے کھانے پینے کی اشیاکے معیار اور ضرویات زندگی کی اشیاکے سرکاری نرخ بھی چیک کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی محمد بشیر خان نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی اشیامیں ملاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ کھانے پینے کی اشیامیں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ اور ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ اس موقع پر کھانے پینے کی اشیاکے معیار کو چیک کرنے کے لئے موبائل ٹیسٹنگ لیب بھی ٹیم کے ہمراہ تھی۔