ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، شہری پریشان

ڈھائی کلو کا سلنڈر 600 روپے اور 5 کلو کا 1200 روپے مہنگا
کو ئٹہ(پی پی آ ئی)کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، ڈھائی کلو کے سلینڈر کی قیمت میں 600 جبکہ 5 کلو کا سلینڈر 1200 روپے مہنگا کردیا گیا، مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو گیس تو میسر ہے ہی نہیں۔ متبادل ذریعے کے طور پور پر استعمال ہونیوالی ایل پی جی گیس کے سلینڈروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈھائی کلو سلینڈر کی قیمت 1300 روپے سے 1900 جبکہ 5 کلو سلینڈر کی قیمت 1600 سے 2800 روپے تک پہنچ گئی۔ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 240 روپے اضافے نے مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات مزید بڑھادیں۔ دکاندار کہتے ہیں کہ پیٹرول، ڈالر اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سلینڈر مہنگے ہوئے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی اور لائنوں میں پریشر کو بہتر بنایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔