لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے پی ٹی آ ئی چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ
لاڈلے کے لیے قانون موم کی ناک ہے، جس طرف چاہیں موڑ دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وارنٹ کو ردی کاغذ کا ٹکڑا بنا دیا گیا، بہتر ہو گا عمران نیازی کے ساتھ کچے کے ڈاکوؤں، جیلوں میں بند مجرموں، رسہ گیروں، چوروں، تخریب کاروں اور سب نوسربازوں کو عام معافی دے دی جائے۔ یا وارنٹ سسٹم ہی ختم کر دیں۔
