عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت نے سیاسی مخالفین کا صفایا کرنے کیلئے نیب کو استعمال کیا:عطا تارڑ

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سیاسی مخالفین کا صفایا کرنے کے لئے نیب کو استعمال کیا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام لیگی رہنما عطاتارڈ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر کی طرف سے لکھے گئے خط کا بھرپور اور زوردار جواب ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا صفایا کرنے کے لئے نیب کو استعمال کیا گیا،افسوس بطور صدر پاکستان ڈا کٹر عارف علوی نے ایک بار بھی کسی بھی واقعے پر آواز بلند نہ کی،حکومت کو کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے سوال کر تے ہوئے کہا کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ تمام پی ٹی آئی کے حامی کل کے جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز کے ہوائی مناظر یا ڈرون فوٹیج دکھانے سے کیوں قاصر ہیں؟ نیچے سے لی گئی تصاویر اور ویڈیوز کیوں لگا رہے ہیں جس میں فریم بھی ایک حد سے آگے نہیں جا رہا؟۔