عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی

کوئٹہ/لاہور(پی پی آ ئی) کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 7 کلیم اللہ موسیٰ زئی کے روبرو پیش کیا گیا، دوران سماعت پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔داریں اثناپنجاب حکومت نے حسان نیازی کی حوالگی کیلئے مراسلہ لکھا تھا۔حسان نیازی کا پیشی کے موقع پر کہنا تھا کہ ریلیز آرڈر ملنے کے باوجود قید میں رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔خیال رہے کہ حسان نیازی کیخلاف تھانہ ریس کورس میں کار سرکار میں مقدمہ درج تھا، انہیں اسلام آباد اور کوئٹہ کی عدالتوں سے ضمانتیں مل چکی ہیں۔ حسان نیازی کو ضمانت منظوری کے بعد انہیں رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔