سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالتی فیصلوں کی تعمیل نہ ہوئی تو ملک میں کچھ اور ہی ہوگا، شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سارے لوگ کان کھول کر سن لیں اگر عدلیہ کے فیصلوں کی تعمیل نہ ہوئی تو پھر اس ملک میں کچھ اور ہوگا جس کی لپیٹ میں سارے آئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ ماں جائی ہے، عدلیہ کا کوئی لاڈلہ بیٹا نہیں، تمام ادارے عدلیہ کے ماتحت ہوتے ہیں، عدلیہ کی حکم عدولی ملک کی بقاکو خطرے میں ڈال دیتی ہے، عدلیہ ہی آئین، قانون اور ملکی بقا کا دوسرا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوٹ مار کے کیسز ختم کروانے کیلئے سازش سے حکومت بنانا قومی بد دیانتی ہے، عدلیہ نہیں ہوگی تو جمہوریت نہیں ہوگی، آئین قانون کسی کا سہولت کار نہیں ہوتا، لوٹ مار کرنے والے اور ملکی خزانے کو تباہ کرنے والے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں، حکومت خود تو ذلیل ہوگئی ہے اب اداروں کو بھی ذلیل کرنا چاہتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ عقل کے ناخن لیں اور پاگل پن کے بیانات سے گریز کریں، پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر سے انتخابات کی حمایت میں آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام سعودی عرب اور امارات کے بغیر نہیں ہوگا، 10کلو آٹے کیلئے 10 لوگ مرگئے ہیں، سیاسی، اقتصادی، سماجی استحکام صرف انتخاب سے آئے گا، جب تک انتخاب نہیں ہوں گے، انتشار اور خلفشار رہے گا۔