بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے:راناثنااللہ اے ٹی سی عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

گوجرانوالہ(پی پی آ ئی) انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے ناقابل وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے رانا ثنا اللہ کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نیازی کے خلاف ابھی تک قانون حرکت میں نہیں آیا، عمران خان کی روایت کی ابھی تک پکڑ نہیں ہوئی، ان کیلئے ابھی تک وسیع پیمانے پر ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، عمران نیازی کا احتساب ہونا چاہیے اور وہ ضرور ہوگا۔انہوں نے کہا میں نے عمران خان کے سیاسی وجود کے خاتمے کی بات کی تھی،عدالت جب بھی طلب کرے گی ہم پیش ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ان کے آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرتے کرتے کہاں پہنچ گئے ہیں، انہوں نے دہشتگردوں کو آنے کی اجازت دی جس سے حالات خراب ہوئے، عمرانی فتنہ اور جمہوریت اکٹھے نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلیوں کے الیکشن علیحدہ ہوں گے ملک میں انارکی ہوگی، الیکشن 8 اکتوبر کو اکٹھے ہونے چاہئیں، میں نے قتل کی کوئی دھمکی نہیں دی، سیاستدان ہمیشہ سیاسی بات کرتا ہے، میں نے سیاسی وجود کی بات کی ہے۔