بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کیخلاف جرائم پر بھارت پر مقدمہ چلائے:شبیر شاہ

سری نگر(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ قتل عام اور جبری گرفتاریوں سمیت انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کے خلاف مقدمہ چلائے۔کشمیر میڈیا کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کے امن پسند عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھار ت سے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں جس پر انہیں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین کو تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ شبیر شاہ نے جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ وہ مظلوم کشمیریوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نصیب ہوا ہے۔ رمضان کا مہینہ جہاں اللہ تعالی سے اپنے غلطیوں اور گناہوں سے بخشش مانگنے کا مہینہ ہے وہی شہدا کے ورثا اور پسماندگان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کے اظہارکا مہینہ بھی ہے۔کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینئر حریت نے کہا کہ انہوں نے اپنے مادر وطن کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداکی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔