بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہندوتوا گینگ کی کشمیری طلبا کو یوپی یونیورسٹی میں نماز پڑھنے پر سنگین نتائج کی دھمکی

جموں (پی پی آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا میں ہندوتوا تنظیم سے وابستہ انتہاپسندوں نے یونیورسٹی کیمپس میں نماز ادا کرنے پر مقبوضہ جموں و کشمیرکے طلبہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق ہندوتوا تنظیم آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے کارکنوں نے طلبا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر یونیورسٹی کشمیری طلبا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی تو وہ گنگا جل کے ساتھ کیمپس میں شدھیکرن(کسی چیز کو پاک کرنے کا عمل)انجام دیں گے اور ہنومان چالیسا(ہندو بھجن)پڑھیں گے۔ سنسکرتی یونیورسٹی کے انتظامیہ نے ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کشمیری طلبا سے کہا ہے کہ وہ اپنی عبادت کو ہاسٹل تک محدود رکھیں اور کھلی جگہ پرنماز ادا کرنے سے گریز کریں۔آل انڈیا ہندو مہاسبھا نے ضلعی انتظامیہ کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے طلبا کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مذکورہ یونیورسٹی 82مسلم طلبہ زیر تعلیم ہیں جن میں سے اکثر کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہے۔