پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا فیصلہ جو نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے: شیخ رشید

راولپنڈی (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جو نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ اللہ نے سپریم کورٹ کے موجودہ بنچ کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ پاکستان کو موجودہ سنگین بحران سے نکالے،1997کے سجاد شاہ والے حالات سپریم کورٹ میں پیدا کیے جارہے ہیں، لیکن اس مرتبہ اس کا نتیجہ خوفناک اور تشویشناک ہوگا، سپریم کورٹ کو تقسیم کرنا جمہوری غداری ہوگی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ کہے تو الیکشن کی شرط پر اور اوورسیز پاکستانی 20ارب روپے ڈونیشن دینے کو تیار ہیں،90 دن میں انتخابات نہ ہوئے تو کوئی ضمانت نہیں کہ ماسٹر لال اکتوبر میں بھی انتخاب کرائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون نہیں ہوگا تو پھر جنگل کا قانون ہوگا، چھینا جھپٹی،خانہ جنگی،لوٹ مار ہوگی کوئی بچانے والا نہیں ہوگا سپریم کورٹ کا فیصلہ جو نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور ڈونر کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے، نااہل لوگ اپنے آپ کو اہل کرانے کے لیے چارٹر جہاز پر بکنے والے ممبروں کو لارہے ہیں، رات کے اندھیرے میں لینڈ کرنے والے چوروں اور منی لانڈررز کو اس ملک کا ذمہ دار بنا دیا گیا ہے، یہ سعودی عرب میں تحریری معافی لندن میں بیماری کا بہانہ بناکر گئے۔