پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس کی تحقیقات، نیب نے عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگا ہے۔نیب نے عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگ لی ہیں اور کہا ہے کہ بتایا جائے کہ تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بذریعہ بینک یا کیش کی صورت میں لی گئی۔نیب نے یہ سوال نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے اور عمران خان سے تحفوں کی فروخت کی رسیدیں بھی مانگی ہیں۔سوال نامے میں عمران خان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے توشہ خانہ سے حاصل کیے گئے گفٹ کتنی بار فروخت کیے؟ کون سی چیزیں فروخت کیں؟ آپ نے کب اور کس کو گفٹ فروخت کیے؟ کیا ان ٹرانزیکشن میں کوئی مڈل مین یا وویمن شامل تھی؟ گفٹ کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں۔نیب نے اسلام آباد کی ایف سیون کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت ہونے والے تحائف کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔