پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آر او دینے کی کوشش ہے:پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدرچوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف آئین اور قانون کے مفرور مجرم ہیں، حکومتی بل انھیں ایک اور این آر او دینے کی کوشش ہے۔لاہور میں سابق اراکین اسمبلی اور وکلا سے ملاقات میں پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ضرور ہے، حکومت کومعلوم ہونا چاہئے کہ سپریم کورٹ بھی سپریم ہے، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سپریم کورٹ کو آئین کی پاسداری سے روکنا چاہتی ہے، آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے، پی ڈی ایم الیکشن روک کر قومی سلامتی سے کھیل رہی ہے۔سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آر او دینے کی کوشش ہے، سابق وزیرعظم آئین اور قانون کے مفرور مجرم ہیں، نوازشریف جب بھی واپس آئیں گے، جیل جائیں گے۔