جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی فوجیوں نے رواں برس اب تک 18کشمیری شہید کیے:رپورٹ

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران رواں برس اب تک ایک خاتون سمیت 18 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 8 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا زیر حراست شہید کیا گیا۔ان شہاتوں کے نتیجے میں 5خواتین بیوہ اور 9بچے یتیم ہو ئے۔بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے)،سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے اس عرصے کے دوران کم از کم 322 حریت رہنماؤں، کارکنوں، نوجوانوں، طلبا، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 48 افراد زخمی ہوگئے۔ قابض بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔فوجیوں نے گزشتہ ماہ مارچ میں 3نوجوان شہید کیے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کیے جانے کے بعد بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر مظالم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہواہے۔