جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرواعظ عمر فاروق کی بلا جواز غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی کا سلسلہ طول پکڑتا جارہا: انجمن اوقاف

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے نے کہا کہ میرواعظ عمر فاروق کی بلا جواز غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی کا سلسلہ طول پکڑتا جارہا ہے،انہوں نے میر واعظ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے مطالبہ دوہرایا ہے۔ کشمیر میڈیاکے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض حکام کے اس اسلام اور عوام مخالف اقدام کوانتہائی افسوسناک قرار دیتے ہو ئے قابض انتظامیہ پر زور دیاگیا کہ وہ میر واعظ کی رہائی یقینی بنا کر انہیں اپنی پر امن عوامی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اجازت دے۔بیان میں کہا گیا کہرمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوسرے جمعہ کو بھی قابض انتظامیہ کی طرف سے میر واعظ عمر فاروق کو نما زجمعہ کے اہم مذہبی فریضہ اور اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کی شدیدمذمت کی ہے۔واضح رہے کہ میرواعظ عمر فاروق5اگست 2019سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں، جب مودی حکومت نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی۔