بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں 12ماہ سے گورننس نہیں عمران خان کا خوف ہے: حماد اظہر نوازشریف لندن میں بیٹھ کردھمکیاں دے رہاہے:پی ٹی آئی رہنما

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 12ماہ سے ملک میں گورننس نہیں عمران خان کاخوف ہے، دن رات کوششیں ہورہی ہیں غیرفعال حکومت کو طول دیاجائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ سیاست کاکھیل کھیلا جارہا ہے،غریب پرکوئی بات نہیں ہورہی سرکاری آٹا60روپے سے بڑھ کر130روپیکاہوگیاہے گزشتہ سال اسی عرصے میں مہنگائی کی شرح 12.7فیصد تھی آج 12ماہ بعد35.4فیصدمہنگائی کی شرح ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 12ماہ میں کھانے پینے کی اشیاکی قیمتوں میں 47 فیصداضافہ ہوا،حماد اظہر نے کہا کہ دن رات کوششیں ہورہی ہیں غیرفعال حکومت کو طول دیاجائے انہوں نے سوچاآٹے کاٹرک چوک پرکھڑاکریں تاکہ سیاست چمکے لیکن آٹے کی تقسیم کے دوران درجنوں لوگ جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ ملک میں لاکھوں لوگ بی روز گار ہو چکے ہیں، موجودہ حکومت میں صنعتیں بندہونے سے لوگ بیروزگارہوئے، آئی ایم ایف کا معاہدہ ہمیں دور دور تک نظرنہیں آرہا، نوازشریف لندن میں بیٹھ کردھمکیاں دے رہا ہے،جھوٹے اسٹامپ پرباہربیٹھا ہے وہ دھمکیاں دے رہاہے، وہ کہتا ہے اگرعدالت کے حکم پر الیکشن ہوا توڈالر500 کا ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ خود بھاگا ہوا ہے یہاں پرعدالتوں کودھمکیاں دے رہے ہیں موجودہ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔