بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر اور ہلاکتیں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر

لاہور(پی پی آئی)صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہونے والی بھگدڑ سے ہلاکتوں پر کارروائی کا حکم دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آٹے کی مفت تقسیم میں بھگدڑ سے ہلاکتوں پر کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک بھر میں آٹے کی تقسیم میں شدید بدنظمی کی وجہ بھگڈر کے واقعات پیش آرہے ہیں جس کی وجہ سے کئی افراد کی جان چلی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے مفت آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار انتہائی ناقص ہے جس کی وجہ سے عوام میں پریشانی کے باعث بھگدڑ مچ جاتی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ تقسیم کے ناقص طریقہ کار پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے