سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16کروڑ 83 لاکھ ڈالرز مزید کم

کراچی (پی پی آئی) اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں مزید کمی ہوگئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16کروڑ 83 لاکھ ڈالرز مزید کم ہوگئے ہیں، ذخائر میں مزید کمی 25 سے 29 مارچ کے دوران ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 4 ارب 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز پر آگئے، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کم ہو کر 9 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہ گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک ذخائر 17 تا 24 مارچ 35 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کم ہوئے تھے، اسٹیٹ بینک نے 30 تاریخ کو 24 مارچ تک کے ڈیٹا کی تفصیلات جاری کی تھیں، اسٹیٹ بینک 31 مارچ تک ذخائر کا ڈیٹا 6 اپریل کو جاری کرے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سال میں اسٹیٹ بینک ذخائر 8 ارب 4کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کم ہوئے، ایک سال قبل اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12 ارب 11کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھے، کمرشل بینکوں کے پاس ایک سال قبل 6 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ذخائر تھے۔