ایک ماہ سے جاری ایمرجنگ بولنگ تربیتی کیمپ کا اختتام ہوگیا

کراچی: کسٹم کرکٹ اکیڈمی میں جاری ایمرجنگ بولنگ تربیتی کیمپ اختتام پذیرہوگیا ، ایک خاتون سمیت 16 لڑکوں نے حصہ لیا ، کراچی میں فاسٹ بولنگ ایمرجنگ تربیتی کیمپ ایک ماہ تک جاری رہا۔ آخری روز سابق ٹیسٹ کرکٹروسیم اکرم نے بھی کیمپ کا معائنہ کیا اور بولرزکومفید مشورے دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بولنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے کھلاڑیوں کی درست سمت میں رہنمائی کی گئی تو یہی بولرزمستقبل میں پاکستان ٹیم کا اثاثہ ہوں گے۔ ایونٹ کے چیف کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹرجلال الدین کا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فاسٹ بولنگ کوچ نوجوانوں کو تربیتی دینے کی ایک کاوش تھی۔ تربیتی کیمپ میں 16 نوجوانوں کے ساتھ ایک خاتون بولر بھی سرگرم دکھائی دی ان کا کہنا تھا کہ لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرنا اچھا تجربہ تھا۔ کیمپ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیمپس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

Next Post

وزیراعظم سے ہاکی فیڈریشن کو فوری گرانٹ دینے کی اپیل

Wed Jan 22 , 2014
لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان اور گول کیپر سلمان اکبر نے پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے معاملات چلانے کیلئے فیڈریشن کو فوری گرانٹ دی جائے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر زمان نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کو کھیل کے منصوبوں پر […]