وزیراعظم سے ہاکی فیڈریشن کو فوری گرانٹ دینے کی اپیل

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان اور گول کیپر سلمان اکبر نے پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے معاملات چلانے کیلئے فیڈریشن کو فوری گرانٹ دی جائے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر زمان نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کو کھیل کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے پیسے کی ضرورت ہے اور پی ایچ ایف کا خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے نہ ہی کوئی کیمپ لگ رہا ہے اور اذلان شاہ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ وزیر اعظم مالی امداد فراہم کریں جبکہ گول کیپر سلمان اکبر نے کہا کہ حکومتی مالی اعانت کے بغیر ہاکی کے معاملات چلانا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹس میں شرکت نہ کرنے سے پاکستان کی دو ہزار سولہ اولمپکس کے کوالیفائنگ راونڈ ایشین گیمز کی تیاری بھی متاثر ہورہی ہے۔

Latest from Blog