اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قوم کو آئین کی فتح مبارک، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر پاکستانی کے حقوق کا فیصلہ ہے: فواد چوہدری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو آئین کی فتح مبارک۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر پاکستانی شہری کے حقوق کا فیصلہ ہے۔دوسری جا نب پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ وہ نظریہ ضرورت دفن کرنے پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصل چوہدری نے کہا کہ پوری قم کو مبارکباد دیتا ہوں اور پوری قوم کی طرف سے جج صاحبان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ ’یہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے اور پاکستان کے عوام اس فیصلے کا تحفظ بھی کریں گے۔ کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین، جمہوریت، سپریم کورٹ اور اعلی عدلیہ ہماری ریڈ لائن ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو انتخاب کرانے کا حکم غیر آئینی قرار دے دیا،چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا آٹھ اکتوبر کو الیکشن کروانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو کروائے جائیں۔