اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمور کے کچے میں جاگیرانی گینگ کے خلاف آپریشن،5ڈاکو ماے گئے علاقے میں شدید فائرنگ سے خوف و ہراس،عام لوگ گھروں تک محدود، راستے سیل

کندھ کوٹ (پی پی آئی)کشمور کے علاقے درانی مہر کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس آپریشن کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او عبدالطیف میرانی کی شہادت اور ڈی ایس پی قلندر بخش سومرو سمیت 3 اہلکاروں کے زخمی ہو نے کے باوجود پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایس ایس پی عرفان سموں آپریشن کی سربراہی کر رہے ہیں، پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں شریک ہے۔ ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق کندھ کوٹ پولیس نے کچے کے مختلف علاقوں کا گھیراؤ کر کے راستے سیل کر رکھے ہیں، کندھ کوٹ آپریشن جاگیرانی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ کندھ کوٹ مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں خوف و ہراس ہے اور عام لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔