سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برطانیہ میں مقیم پاکستانی مرد خواتین کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں: وزیر داخلہ سویلا بریورمین

لندن/کراچی (پی پی آئی)برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے کہا ہے کہ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی مرد خواتین کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں بچوں اور لڑکیوں سے جنسی زیادتی پر پاکستانی نڑاد مردوں کو مجرم قرار دیا گیا تھا، ان مردوں کی تعداد 5 بتائی گئی ہے۔ انہوں نے ڈیم لوئیس کی تیار کردہ رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں برطانیہ میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کو زیادتی کیسز پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔برطانوی وزیر داخلہ کو متنازع بیان پر ان کی جماعت اور دیگر سیاسی شخصیات کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ برطانوی اداکار عادل رے نے برطانوی وزیر داخلہ کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ ہوم آفس کی 2020 میں سامنے آنے والی رپورٹ میں بچوں اور نابالغ لڑکیوں سے زیادتی کے جرائم میں سفید فام مردوں کی زیادہ تعداد کی نشاندہی ہوئی تھی۔