نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کا پنجاب کی نگران حکومت سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے پنجاب کے انتخابات سے متعلق حکم پرچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہواجو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔ذرائع کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابات کرانے کیلئے تیارہیں،پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو ہی کرائیں گے، ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں پنجاب کی نگران حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نگران حکومت سے انتظامی اور سکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی جبکہ فنڈز کے حصول کیلئے وزارت خزانہ سے بھی رابطے کا فیصلہ کیاگیاہے۔