جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مبینہ مقابلے میں شہری کی ہلاکت پر پولیس انکوائری رپورٹ مسترد

لاہور(پی پی آئی)مبینہ پولیس مقابلے میں شہری کو ہلاک کرنے کے معاملے پر عدالت نے پولیس کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی۔شہری کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس ملک شہزاد نے سماعت کے دوران پولیس انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت اس رپورٹ سے مطمئن نہیں ہے۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو آئندہ سماعت پر نئے سرے سے انکوائری کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔پی پی آئی کے مطابق شہری کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خلاف درخواست ناصرہ بی بی نے دی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے بیٹے یاسین کو 16 مارچ کو گرفتار کیا۔ مقدمات میں نامزد کردیا اور 23 مارچ کو پولیس مقابلے میں مار دیا۔ بیٹا کسی مقدمے میں نامزد نہیں تھا، مزدوری کرتا تھا۔ عدالت بیٹے کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔