سرجانی ٹاؤن کراچی میں 6 سالہ کمسن بچی اغوا کے بعد قتل

کراچی(پی پی آئی) سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم سفاک ملزمان نے ایک اور کمسن بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،ناکامی پر قتل کے بعد لاش گٹر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کے مطابق سیکٹر 36 کی مارکیٹ کے رہائشی محمد یونس اپنا گھر بنوارہے تھے 4 اپریل کی شام 6 بجے مزدوروں کے جانے کیبعد وہ گھر میں افطاری کا انتظام کررہے تھے۔اسی دوران ان کی 6 سالہ بیٹی (ش) پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی گھروالوں نے کافی تلاش کیا مگروہ نہیں ملی۔اس کے بعد ورثا نے فوری طور پر سرجانی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے حسب روایت گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کیبعد کوئی کارروائی نہیں کی۔بدھ کی صبح اہلخانہ اور محلے والے بچی کو تلاش کررہے تھے کہ گھر سے کچھ فاصلے پر گٹر کے مین ہول میں کمسن بچی پڑی ہوئی تھی گٹر کا ڈھکن بھی نہیں تھا۔ورثا نے دیکھ کر فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ایدھی فاؤنڈیشن کی مدد سے لاش نکال کر عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران معلوم ہوا سفاک ملزمان نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ ناکامی پرگلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔ تمام سمپل حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دیئے رپورٹ آنے کیبعد صحیح صورت حال سامنے آئیگی۔ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن بشیر وڈو کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان بچی کو جانتے تھے جس کی وجہ سے ملزمان بچی کو بہانے سے نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کی کوشش کی اور ناکامی پر قتل کردیا۔ مقتولہ بھی ملزمان کو جانتی تھی جس کی وجہ سے ملزمان نے اپنی شناخت مٹانے کے لیے اسے قتل کیا ہے۔

Next Post

جعلی بایومیٹرک سے موبائل سمز ایکٹیو کر کے فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

Wed Apr 5 , 2023
کوئٹہ(پی پی آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کوئٹہ میں ایک بڑی کارروائی کر کے مختلف شہریوں کے جعلی بایو میٹرک کے ذریعے غیر قانونی طور پر موبائل فون سمز کے اجرا میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم عرفان عاشق کے خلاف کارروائی […]