نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی

ہملٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے سات وکٹ سے کامیابی کے ساتھ پانچ ایک روزہ سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کر لی۔ سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 278 رنز بنائے۔ روہت شرما اور کپتان دھونی نے 79، 79 رنز جوڑے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میزبان کیویز نے مقررہ ہدف 48 اعشاریہ ایک اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔روس ٹیلر نے 112 رنز کی شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیلی کین ولیمسن نے ٹوٹل میں 60 رنز کا اضافہ کیا۔

Next Post

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے پاکستانی کرکٹرز کو آﺅٹ کردیا

Tue Jan 28 , 2014
نئی دہلی: پاکستان کو نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کی دعوت دینے والے بھارتی بورڈ کے میگا انٹرنیشنل ایونٹ آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پاکستانی کرکٹرز کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ انڈین پریمئیر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی بولی کے لیے 233 بھارتی اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی […]