جعلی بایومیٹرک سے موبائل سمز ایکٹیو کر کے فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

کوئٹہ(پی پی آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کوئٹہ میں ایک بڑی کارروائی کر کے مختلف شہریوں کے جعلی بایو میٹرک کے ذریعے غیر قانونی طور پر موبائل فون سمز کے اجرا میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم عرفان عاشق کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی۔ ملزم ہزاروں کی تعداد میں موبائل فون سمز غیر قانونی طریقے سے ایکٹیو کرنے میں ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے 2100 ایکٹیوٹڈ موبائل فون سمز، 1973 سیلیکون انگوٹھے، 1947 پیپر انگوٹھے شیٹس برآمد کر لی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 271 سیلیکون شیٹس، 20 ووٹر لسٹیں اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Next Post

سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

Wed Apr 5 , 2023
لاہور(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔زرتاج گل کو انکے حلقے کے ترقیاتی کاموں میں کمیشن لینے کے حوالے سے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں اخوند پر […]